سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حنبل نام رکھنا

  • 4717
  • تاریخ اشاعت : 2024-12-25
  • مشاہدات : 67

سوال

امام احمد بن حنبل کی نسبت سے اپنے بچے کا نام حنبل رکھنا کیسا ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک خوبصورت نام احمد بھی ہے، اس لیے احمد نام رکھنا بہت ہی اچھا عمل ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ  جليل القدر عالم تھے۔ ان کا نام بھی احمد تھا۔  

حنبل امام احمد كے دادا کا نام تھا۔ حنبل نام بھی ركھا جا سکتا ہے، لیکن اس لفظ کا معنی اتنا اچھا نہیں ہے۔

عربی لغت لفظ حنبل درج ذيل معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے:

پرانا موزہ يا پرانی پوستین

بڑے پیٹ والا

پست قد والا

(لسان العرب، جلد نمبر 11، صفحہ نمبر 182)

اس ليے حنبل نام کے علاوہ  کوئی اور اچھا نام ركھ لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے