سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نذر بھول جانے کا حکم

  • 8
  • تاریخ اشاعت : 2024-12-10
  • مشاہدات : 3070

سوال

السلام عليكم ورحمہ الله وبركاتہ کئی دن پہلے ایک نذر مانی تھی کہ اگر میرا فلاں کام ہو جائے تو میں یہ کروں گا، اب میرا کام تو پورا ہو گیا ہے لیکن یہ یاد نہیں آ رہا ہے کی نذر پوری ہونے کے بعد مجھے کیا کرنا تھا، اب میں کیا کروں۔؟

 

  الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذہن پر زور دیں اور ذہن سے محو شدہ نذر کو یاد کرنے کی کوشش کریں ۔اگر یاد آجائے تو ٹھیک ورنہ نذر کا کفارہ ادا کریں۔عقبہ بن عامررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:

’’ كَفَّارَةُ النَّذْرِ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ ‘‘(صحیح مسلم:1645،سنن ابوداود:3323)

نذر کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔

چنانچہ جو شخص مقررہ نذر بھول جائے تو اسے نذر کا کفارہ ادا کرنا چاہیے اورنذر کا کفارہ قسم کا کفارہ ہی ہے،جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔دس مساکین کو درمیانے درجہ کا کھانا کھلانا یا دس مسکینوں کو کپڑے پہنانا یا گردن آزاد کرنا ۔اگران تینوں کاموں میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو تین دن کے روزے رکھنا۔(المائدہ:89)

 هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے