سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(600) مستورات کے پیورات کی زکواۃ کس شرح سے دینی چاہیے؟

  • 6398
  • تاریخ اشاعت : 2013-08-11
  • مشاہدات : 819

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مستورات کے پا جو زیورات ہوتے ہیں۔ ان کی زکواۃ کس شرح سے دینی چاہیے۔ لاگت سے بازاری در سے یا موجودہ سونے کی در سے  قیمت بنوائی منہا کرنی چاہیے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زیورکی زکواۃ میں اختلاف مشہور ہے۔  جن کے نزدیک واجب ہے۔   وہ سونے چاندی کی قیمت سے دلواتے ہیں۔ یعنی بنے بنائے زیورسونے چاندی کا جو در پڑے اس کے مطابق زکواۃ دیتے ہیں۔ محنت مزدوری کو دخل نہیں۔

 

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 750

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ