جولوگ آمین بالجہرکہتے ہیں ان کے پیچھے نماز درست ہے یانہیں ؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاكم الله خيرا
آمین بالجہرکہنے والے جوہمارے دیار میں عام طورپرغیرمقلدہیں ان کے پیچھے بلاضرورت نماز نہیں پڑھنی چاہیے کیونکہ وہ وضوء اورطہارت میں قواع دکے پابند اورمحتاط نہیں ،لیکن اگراتفاقاً ان کی مسجد یا جماعت میں پہنچ جائے اورجماعت شروع ہوجائے توشریک ہوجانا چاہیے نماز ہوجائے گی۔ بشرطیکہ ان سے صراحتہ ً کوئی ایسی چیز صادر نہ ہوجوہمارے نزدیک نماز مفسد ہوجائے ،کذاقال الشامی فی باب الامامة فقط
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ