سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(727) کیا قرآن سننے اور پڑھنے کا ثواب برابر ملتا ہے؟

  • 5095
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2160

سوال

(727) کیا قرآن سننے اور پڑھنے کا ثواب برابر ملتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قرآن سننے اور پڑھنے کا ثواب برابر ملتا ہے۔ اسی طرح کیا قرآن کا ترجمہ پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے یا عربی پڑھنے کا جبکہ بدقسمتی سے ہم عربی زبان کو جانتے اور سمجھتے نہیں ہیں۔      (جاوید احمد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن پڑھنا، پڑھانا، سننا اور سنانا سب ثواب کے کام ہیں ان سب کا ثواب برابر ہے یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ معلوم ہونا چاہیے کہ قرآنِ مجید کا ترجمہ قرآن نہیں اس لیے اس کا ثواب ہے تو ضرور لیکن قرآنِ مجید والا اجرو ثواب نہیں۔

خوش قسمتی سے آپ عربی کو جان اور سمجھ سکتے ہیں اور تھے ، مگر آپ نے اپنے اوقات انگریزی یا دیگر امور کی طرف لگائے رکھے۔ اب بھی ہمت کریں تھوڑی سی کوشش سے آپ عربی زبان سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔

                                                                               ۲۸ / ۲ / ۱۴۲۱ھ

 


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 725

محدث فتویٰ

تبصرے