سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(424)محرم کے لیے پیٹی یا تھیلی وغیرہ باندھنے کا حکم

  • 26313
  • تاریخ اشاعت : 2021-06-16
  • مشاہدات : 37

سوال

سوال: محرم حاجی کے لیے نقدی وغیرہ کی حفاظت کے لیے پیٹی یا تھیلی باندھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ جائز ہے یا اسے بھی سلا ہوا کپڑا سمجھ کر ناجائز قرار دیا جائے گا؟

جواب: پیٹی یا تھیلی وغیرہ پہننے میں کوئی حرج نہیں، اسی طرح تہبند کو باندھنے یا نقدی کی حفاظت کے لیے رسی یا رومال وغیرہ استعمال کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ وباللہ التوفیق

۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ