سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(763) مصروفیت کے ساتھ قرآنی تلاوت سننا

  • 19611
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1426

سوال

(763) مصروفیت کے ساتھ قرآنی تلاوت سننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض دفعہ میں زیادہ وقت باورچی خانہ میں گزارتی ہوں کیونکہ اپنے خاوند کے لیے کھانا تیار کرنا ہو تا ہے اور اپنے اس وقت سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے میں قرآن مجید سننا چاہتی ہوں چاہے وہ ٹیپ سے ہو یا ٹیلی ویژن سے تو کیا میرا یہ عمل ٹھیک ہے؟یا میرے لیے ایسا کرنا غیر مناسب ہے؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔

﴿وَإِذا قُرِئَ القُرءانُ فَاستَمِعوا لَهُ وَأَنصِتوا لَعَلَّكُم تُرحَمونَ ﴿٢٠٤﴾... سورةالاعراف

"اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور چپ رہوتاکہ تم پر رحم کیا جائے۔"


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسان کے مشغول ہوتے ہوئے ٹیپ یا ٹیلی ویژن سے قرآن کریم سننے میں کوئی حرج نہیں اس کا اس فرمان سے کوئی اختلاف نہیں کہ "فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا "غور سے سنو اور خاموش ہو جاؤ) کیونکہ "انصات"(خاموش رہنا) حتی الامکان مقصود ہے اور جو کسی کام میں مصروف ہو وہ اپنی طاقت کے مطابق قرآن کے لیے خاموشی ہی رہے

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 672

محدث فتویٰ

تبصرے