سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اصل معیار قرآن و سنت

  • 14551
  • تاریخ اشاعت : 2016-02-22
  • مشاہدات : 538

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام اس شخص کے بارے میں کیا کہتا ہے جو اسلام میں ایک نیا کام شروع کرتا ہے اور وہ اچھا کام سمجھتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ یہ ان کاموں میں سے نہیں جو انسان کو بدعت میں مبتلا کرتے ہیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس شخص کا عمل قرآن وسنت پر پیش کیا جائے ۔ جو قرآن وحدیث کے مطابق ہو وہ صحیح ہے اور جوان کے مطابق نہ ہو وہ غلط ہے ۔ آپ نے اس شخص کے عمل کی وضاحت نہیں کی جو ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ سنت ہے یا بدعت۔

آپ مندرجہ ذیل کتابوں کامطالعہ کریں ۔ امام شاطبی کی کتاب ’ ’ الاعتصام‘ اس میں بدعت اس کی اقسام ،احکام اور مثالیں بہت تفصیل اوروضاحت سے بیا ن کی گی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ کتاب ’’ الابداع فی  مضار الابتداع‘‘ کتاب ’’ البدع والحوادث‘‘ کتاب ’’ تنبیة الغافلین‘‘ تصنیف ابن نحاس اور اس قسم کی دوسری کتابیں جن سے سنت اور بدعت میں فرق واضح ہوجاتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ