سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کالے علم سے بچنے کا طریقہ

  • 13467
  • تاریخ اشاعت : 2014-10-26
  • مشاہدات : 636

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کالا علم واقعی موجود ہے اس  کا اثر ہوتا  ہے یانہیں ،اس سے بچنے  کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کالا علم  جادو کو کہا جاتا ہے ۔ جادو کا جزئی  وعارضی اثر ہونا قرآن وحدیث سے ثابت  ہے ۔ مصری  جادوگروں کی پھینکی  ہوئی  رسیوں  اور لاٹھیوں  کے بارے  میں موسی علیہ السلام  نے یہ خیال کیا تھا کہ یہ( سانپ )دوڑ رہے ہیں ۔لہذا موسی علیہ السلام  نے خوف  محسوس کیا  ( دیکھئے  سورۃ طہ :66،67 وغیرہ )

 جادو سے بچنے  کے لیے معوذتین ، آیت الکرسی اور دیگر  مسنون  دعائیں  پڑھیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص485

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ