سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(683) غصے کا علاج

  • 11060
  • تاریخ اشاعت : 2014-04-09
  • مشاہدات : 2651

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک ایسا انسان ہوں کہ مجھے بہت جلد غصہ آجاتاہے ۔ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ غصے  کے وقت اپنے اعصاب قابو میں رکھوں لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں ہوتا  کہ میں غصے کی حالت میں ہوں، امید ہے کہ آپ غصہ کے علاج کے لیے میری راہنمائی فرمائیں گے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کثرت سے ( اعوذباللہ من الشیطن الرجیم ) پڑھا کریں اور جب غصہ آئے تو وضو کرلیا کریں ۔ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کی انہیں باتوں کی طرف راہنمائی فرمائی تھی ، جسےغصہ بہت آتا تھا ۔ حست استطاعت ان اسباب سے بھی بچنے کی کوشش کریں ، جن کی وجہ سے غصہ آتاہو ، ارشاد باری تعال ہے :

﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجعَل لَهُ مَخرَ‌جًا ﴿٢﴾... سورة الطلاق

’’اور جو اللہ سےڈرے گا تو اللہ اس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا ۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص517

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ