سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کلمہ شہادت کے دوران آنکھوں پر انگوٹھے رکھ کر چومنا

  • 2715
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 452

سوال

السلام عليكم ورحمۃالله وبركاتہ!

 کلمہ شہادت کے دوران آنکھوں پر انگوٹھے رکھ کر چومنا کیسا ہے؟ اور یہ طریقہ  کن سے منسوب ہے؟

جزاکم اللہ خیرا 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 کلمہ شہادت کے دوران انگوٹھے چومنا  اور پھر انہیں آنکھوں پر رکھنا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم کی کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہيں ہے۔ لہذا ايسا كرنا بدعت ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

« مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدٌّ »(بخاری:2697)

’’جس كسى نے بھى ہمارے اس دين ميں كوئى ايسا كام ايجاد كيا اور نكالا جو اس ميں سے نہيں تو وہ مردود ہے‘‘

باقی رہا یہ مسئلہ کہ کس کی طرف منسوب ہے تو یہ وہی بتائے گا جو اس کا دعویدار ہے۔ ومن ادعیٰ فعلیہ البیان

مزید تفصیل کے لئے اس لنک کو کلک کریں

https://urdufatwa.com/frontend-search?search_cat=2&search_tag=+%D8%A7%D9%86%DA%AF%D9%88%D9%B9%DA%BE%DB%92+%DA%86%D9%88%D9%85%D9%86%D8%A7

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی