سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب کنکری حوض میں نہ گرے

  • 9162
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 752

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حاجی نے مشرقی جانب سے جمرہ عقبہ کو رمی کی لیکن کنکر حوض میں نہیں گرے، اس صورت میں اسے کیا کرنا چاہیے، یاد رہے اس نے تیرہ تاریخ کو رمی کی ہے، کیا اس کے لیے ایام تشریق میں رمی کا اعادہ لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے لیے ساری رمی کا اعادہ لازم نہیں ہے بلکہ صرف اس رمی کا اعادہ لازم ہے جس میں اس سے غلطی ہوئی، لہذا اسے صرف جمرہ عقبہ کی رمی کو دوبارہ صحیح طریقے سے کرنا ہو گا۔ اور اس نے مشرقی جانب سے جو رمی کی ہے وہ صحیح نہیں ہے کیونکہ اس طرف سے رمی کرنے سے کنکریاں حوض میں نہیں گرتیں جو کہ رمی کی جگہ ہے، ہاں البتہ اگر مشرقی جانب سے پل کے اوپر سے رمی کرے تو وہ صحیح ہو گی کیونکہ اس صورت میں کنکریاں حوض ہی میں گرتی ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ