سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

طویل مدت تک حالت احرام میں رہنا

  • 8967
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1013

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں رمضان میں عمرہ کے لیے گیا، میری والدہ بھی میرے ساتھ تھیں۔ ہوائی جہاز ابیار لی کے اوپر تھا کہ میں نے احرام باندھ لیا اور ہم جدہ میں اتر پڑے اور یہاں بیٹھے رہے حتیٰ کہ روزہ افطار کرنے کے بعد شام کو ہم عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے اور ہمنے عمرہ کی تکمیل سے پہلے احرام نہ اتار، تو سوال یہ ہے کہ کیا جدہ میں کچھ دیر تک بحالت احرام بیٹھے رہنے کی وجہ سے کچھ لازم ہے؟ رہنمائی فرمائیں، جزاکم اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب امر واقع اسی طرح ہے جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے تو آپ پر یا آپ کی والدہ پر جدہ میں بحالت احرام قیام کی وجہ سے کچھ لازم نہیں ہے کیونکہ محرم کے لیے یہ واجب نہیں ہے کہ وہ تسلسل کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے بلکہ اسے اس بات کی اجازت ہے کہ وہ راستہ میں آرام یا دیگر ضرورت کی وجہ سے احرام کے باوجود قیام بھی کر سکتا ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ