سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(117) مروجہ کرنسی نوٹوں کا نصاب

  • 8656
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1266

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آج کل مروجہ کرنسی نوٹوں کے نصاب کے بارے میں کچھ لوگوں کی رائے یہ ہے کہ نصاب چھپن ریال ہے، کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ چاندی کے دو سو درہم کی ریالوں کے حساب سے جو قیمت بنے، وہ نصاب ہے تو اس طرح دو سو درہم چاندی کی قیمت تو قریبا آٹھ سو سعودی ریال بنتی ہے لہذا میں اس سلسلہ میں پریشان ہوں، براہ کرم فتویٰ دیجیے کہ مروجہ کرنسی نوٹوں کے حساب سے نصاب زکوٰۃ کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاندی کا نصاب زکوٰۃ دو سو درہم ہے جو کہ ایک و چالیس مثقال کے برابر ہے اور یہ چاندی کے سعودی چھپن ریال کے مساوی ہے یا کرنسی نوٹوں کے حساب سے اس کی جو بھی قیمت ہے، اس کے برابر ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الزکاۃ: ج 2  صفحہ 114

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ