سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کااختلاف اور ان پر لعنت کا حکم

  • 8424
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1717

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مشاجرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین  کے بارے میں  اہل سنت والجماعت کا کیا مؤقف ہے؟اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین  میں سے کسی ایک پر لعنت کرنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل سنت مشاجرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  کے بارے میں توقف سے کام لیتے۔اور کہتے ہیں کہ ان میں سے  ہر ایک مجتہد تھا۔جس کا جہاد درست تھا اسے دگنا ثواب ملے گا۔اور جس کا درست نہ  تھا  اسے بھی اجتہاد کرنے کا ثواب ضرور ملے  گا۔اور اس کی غلطی معاف ہوگی۔ حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  کے  فضائل ومناقب سے کتاب وسنت کے صفحات لبریز ہیں۔ لہذا ہم ان سب کو عادل سمجھتے اور  سب کو  رضوان اللہ عنھم اجمعین کہتے ہیں۔ہم ان رافضیوں سے اظہار برات کرتے ہیں۔جو حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین  کو دشنام دیتے یا ان پر لعنت کرتے ہیں۔ جوشخص حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  میں سے کسی پر بھی طعن کرے یا لعنت کو جائز سمجھے وہ خود بھی گمراہ ہے۔اور دوسروں کوبھی گمراہ کرنے والا ہے۔ہم ا س سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ