سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) میاں بیوی ایک دوسرے کی کن کن جگہوں کو دیکھ سکتے ہیں

  • 8384
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 9694

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خاوند اپنی بیوی کی کن کن جگہوں کو دیکھ سکتا ہے اور کن کو نہیں اور اسی طرح ہی بیوی اپنی خاوند کی کن کن جگہوں کو ؟اور دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا خاوند اپنی بیوی کی مقعد میں آلہ تناسل ڈال سکتاہے اور ہمبستری کی حدود قیود کیا ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میاں بیوی ایک دوسرے کے جسم کا ہر حصہ سیکھ سکتے ہیں۔

بیوی کی مقعد (جائے پاخانہ) میں آلہ تناسل ڈالنا حرام ہے ،اس سے نبی کریم نے منع فرمایا ہے۔

نبی کریم نے فرمایاۛ

" ﴿مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِی دُبُرِهَا ﴾سنن أبی داود کتاب النکاح باب فی جامع النکاح حدیث نمبر 2162

جو شخص اپنی بیوی سے دبر میں جماع کرے وہ ملعون (لعنت زدہ) ہے۔

جماع کی حدود یہ ہیں کہ حالت حیض اور مقعد میں جماع کرنا منع ہے ،اس کے علاوہ آپ کسی بھی طریقے سے اپنی بیوی سے استمتاع کر سکتے ہیَں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ