سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(196) مسلمانوں اور قادیانیوں میں فرق

  • 8171
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1190

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 مسلمانوں اور احمدیوں میں کیا فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  خاتم النبیین ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔ احمدی وہ ہیں جو مرزا غلام احمد کے پیروکار ہیں لہٰذا وہ کافر ہیں مسلمان نہیں۔ کیونکہ ان کا خیال ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کے بعد مرزا غلام احمد نبی ہے اور جو شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے اس کے متعلق تمام علمائے مسلمین کا اتفاق ہے کہ وہ کافر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ ﴾ (الاحزاب۳۳؍۴۰)

’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم  تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کو ختم کرنے والے ہیں۔‘‘

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ آپ نے فرمایا:

(أَنَا خَاتَمَ النَّبِیِّینَ لاَ نَبِیَّ بَعْدِي)

’’میں خاتم النببین ہوں، میر ے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘[1]

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز


[1]  صحیح بخاری حدیث نمبر: ۳۵۳۵۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۸۶۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۸۶۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۲۵۲۔ مسند احمد ج:۲، ص:۳۹۸۔ مسند احمد ج:۲، ص:۳۹۸، ۴۴۸، ج:۳،

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 203

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ