سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(195) مرزا غلام احمد قادیانی جھوٹا نبی تھا

  • 8170
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1497

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  گزارش ہے کہ قادیانی جماعت اور اس کے نام نہاد نبی غلام احمد قادیانی کے بارے میں اسلام کا حکم بیان فرمائیں اور براہ کرم کچھ کتابیں بھی ارسال فرمائیں جو اس جماعت کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہوں کیونکہ مجھے ان کے متعلق مطالعہ کا شوق ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ لہٰذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اس کے دلائل قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں موجود ہیں اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب ہے ایسے ہی جھوٹے لوگوں میں سے ایک غلام احمد قادیانی بھی ہے۔ اس کا اپنے بارے میں نبوت کا دعویٰ جھوٹ ہے اور قادیانی جو سمجھتے ہیں کہ اس کا دعویٰ ثابت ہو چکا ہے یہ ان کا غلط خیال ہے۔

سعودی عرب کی ’’مجلس ہئیۃ کبار علماء‘‘ کی طرف سے قادیانیوں کو ایک کافر قرار دیا جاچکا ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۸۵۳۶)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 202

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ