سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) نصرانی پڑوسی سے حسن سلوک کریں

  • 8044
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1900

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 جو مسیحی ہمارے گھر یا مدرسہ کے قریب رہتاہو اس سے کس قسم کا برتاؤ کرنا چاہئے؟ کیا میں اس سے ملاقات کرنے جایا کروں اور ان کے تہواروں کے موقع پر اسے مبارک باد کہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو نصرانی آپ کے پڑوس میں رہتا ہے اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، جائز کاموں میں اس کی مدد کرنا اور اللہ (کے دین) کی طرف دعوت دینے کیلئے اس سے ملاقات کرنا جائز ہے، شاید اللہ تعالیٰ اسے اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرمادے۔ البتہ ان کے تہواروں میں شریک ہونا اور انہیں اس موقع پر مبارک باد کہنا جائز نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے:

﴿وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی وَ لَا تَعَاوَنُوْا  عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ﴾ (المائدۃ۵/۲)

’’نیکی اور تقویٰ کے کام ایک دوسرے کا تعاون کرو، گناہ اور زیادتی کے کام میں تعاون نہ کرو۔‘‘

اسکے علاوہ ان کے تہواروں میں حاضری اور مبارک باد اس دوستی میں شامل ہے جو رحرام ہے، اسی طرح انہیں دوست بنانا بھی جائز نہیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۴۸۷۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 73

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ