سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) لعنت کرنے کا حکم

  • 7930
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1978

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کی عادت یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں پر لعنت کرتی اور انہیں گالیاں دیتی ہے۔ کبھی انہیں زبان سے دکھ پہنچاتی ہے اور کبھی مار پیٹ کر، خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے۔ میں نے اسے کئی بار سمجھایا ہے کہ وہ اس عادت کو چھوڑ دے مگر اس کا جواب ہوتا ہے: ’’تو نے انہیں زبان دراز بنایا ہے اور یہ بدبخت ہیں۔‘‘ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اولاد اس سے نفرت کرنے لگی ہے اور انہوں نے اس کی بات کو اہمیت دینا ہی چھوڑ دیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اس کا انجام گالی اور مار پیٹ ہی ہوگا۔

اس بیوی سے متعلق شرعی نقطہ نظر سے میرا موقف تفصیلاً کیا ہونا چاہیے۔ حتیٰ کہ وہ عبرت پکڑے۔ کیا میں اسے ابھی طلاق نہ دوں اور اولاد اس کے ساتھ رہے۔ یا میں کیا کروں؟ مجھے مستفید فرمائیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔‘‘(م۔ م۔ جمہوریہ مصر العربیہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اولاد کو لعنت کرنا کبیرہ گناہ ہے اور اسی طرح ان لوگوں کو بھی لعنت کرنا جو اس کے مستحق نہ ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح طور پر ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((لَعْنُ المُؤمنِ کَقَتِلہ))

’’مومن کو لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی مانند ہے۔‘‘

نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((سِبقابُ المسلمِ فُسُوقٌ وقِتقالُہ کفرٌ)))

’’مسلمان کو گالی دینا گناہ اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔‘‘

نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((انَّ اللَّعَّانینَ لا یکونُونَ شُھَدائَ ولا شُفَعائَ یومَ القیامة))

’’لعنت کرنے والے قیامت کے دن نہ گواہ بن سکیں گے اور نہ سفارشی۔‘‘

لہٰذا آپ کی بیوی پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور میں توبہ اور اپنی اولاد کو گالی دینے سے اپنی زبان کی حفاظت واجب ہے۔ اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ اپنی اولاد کی ہدایت اور صلاح کے لیے بکثرت دعا کیا کرے اور اے خاوند! آپ کے لیے مشروع یہ ہے کہ اسے ہمیشہ نصیحت کرتے رہیں اور اولاد کو گالی دینے سے ڈرائیں اور اگرن صیحت کارگر نہ ہو تو اس سے الگ رہیں اور یہ الگ رہنا ایسا ہو جس کے متعلق آپ کو یقین ہو کہ وہ مفید رہے گا اور صبر کریں اور نگہداشت رکھیں اور طلاق میں جلد بازی نہ کریں۔ ہم اپنے لیے، آپ کے لیے اور تمہاری بیوی کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اولاد کو ادب سکھلانے اور انہیں نیکی کی طرف متوجہ کرنے کی بھی دعا کرتے ہیں تاآنکہ ان کے اخلاق ٹھیک ہو جائیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 196

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ