سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99) مقتدی کا فاتحہ کے ساتھ دوسری قرأت کاپڑھنا

  • 781
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1534

سوال


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مقتدی فاتحہ کے ساتھ دوسری قرأت بھی پڑھنے کا مجاز ہے ۔ نیز نوافل موکدہ میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اور سورۃ بھی ملانی چاہیے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سری نماز میں فاتحہ کے ساتھ دوسری قرأت پڑھ سکتاہے ۔ جہری نمازوں میں ممانعت آئی ہے ۔ حنفیہ کے نزدیک نوافل میں ضروری ہے ۔ اہل حدیث کے نزدیک جائز ہے۔ ضروری نہیں۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،قراءت کا بیان، ج2 ص139 

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ