سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(45) حالت احرام میں عورت کے لیے برقعہ اور نقاب پہننے کا کیا حکم ہے؟

  • 7376
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1306

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حالت احرام میں عورت کے لیے برقعہ اور نقاب پہننے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں تک برقعہ کا تعلق ہے تو چونکہ آپ ﷺ نے عورت کو حالت احرام میں نقاب پہننے سے منع فرمایا ہے ([1]) اس لئے برقعہ پہننے بدرجہ اولیٰ منع ہو گا۔ اس لئے (اس کے لئے برقعہ و نقاب کا استعمال تو جائز نہ ہو گا) اگر اس کے اردگرد اجنبی مرد موجود ہوں تو اوڑھنی سے اپنے پورے چہرے کو چھپائے گی اور اگر اس کے پاس اجنبی مرد نہ ہوں تو اپنا چہرہ کھولے رہے گی۔ یہی طریقہ بہتر اور سنت ہے۔



 (19) البخاری: 1838۔ الحج باب ما ینہی من الطیب للمحرم والمحرمۃ۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 32

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ