سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(588) چار آدمی مسجد کے پاس بیٹھ کرتاش کھیلتے تھے..الخ

  • 7215
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 978

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چار آدمی مسجد کے پاس بیٹھ کرتاش کھیلتے تھے ۔ ایک پرہیز کار متقی نے انہیں منع کیا۔ کہ یہاں مت کھیلو انہوں نے جواب دیا۔ تو مسجد نہیں جائو اس میں تمہارا کام نہیں مسجد کے متولی نے بھی کھلاڑیوں کی تایئد کی۔ در انحالیکہ وہ جگہ متصل مسجد ہے۔ یہ بھی ظاہر ہے کہ متولی از وارث وقف کنندہ مرحوم متولی ہے کیا یہ  سب کھلاڑی اور متولی صاحب مجرم ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تاش جوا وغیرہ ہر جگہ منع ہے۔ مسجد کے پاس ہو یا دور کھیلنے والوں کی تایئد کرنا بھی گنا ہ ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 554

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ