سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) ایک شخص بیوی ہوتے ہوئے دوسری عورت سے زنا کرتا ہے

  • 6862
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1808

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی جیونی کا نکاح محمد شفیع ولد ولی محمد سے ہوا۔ اوروہ آباد ہے اور دو لڑکے بھی پیدا ہوئے اب محمد شفیع ایک دوسری عورت سے زنا کرتا ہے۔ لوگ شہادت دیتے ہیں۔ ایک برس سے اپنی بیوی کوبلاتا بھی نہیں کیا اب وہ عورت جیونی نکاح ثانی کرسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب تک نکاح اول فسخ نہ کرائے۔ یا طلاق حاصل نہ کرے۔ دوسرا نکاح نہیں کرسکتی۔ اگر وہ معلقہ ہے تو وہ ضلع کے سب جج کے پاس معقول وجوہات کی بنا پر فسخ نکاح کی درخواست کرے بعد فسخ نکاح ثانی کرسکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 273

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ