سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(246) بعدشادی کے غفورہ اس کے ہاں جانے سے انکارکرتی ہے..الخ

  • 6838
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1023

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غفورہ کی شادی عمر سے ہوئی مگر بعدشادی کے غفورہ اس کے ہاں جانے سے انکارکرتی ہے۔ اور کل مہر واپس دے کر خلع چاہتی ہے۔ عمرو کہتا ہے۔ کہ بڑھیا ہوکر مرجانے پر میں خلع نہیں کروں گا۔ عمرو نے دوسری شادی بھی کرلی ہے۔ لہذا شریعت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں خاوند  خلع قبول نہ کرے۔ تو معقول وجوہات پیش کرکے بزریعہ سب جج علاقہ نکاح فسخ کراسکتی ہے۔ خاوند کا اس طرح بیوی کو تنگ کرنا بحکم  لاتمسكوهن ضرارا بہت بُرا فعل ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 199

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ