سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(257) نماز نہ پڑھنے والے کا نمازیوں کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا

  • 6810
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 814

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر وتر کی جماعت ہو رہی ہو اور قنوت نازلہ کے وقت امام اور متقدی دونوں ہاتھ اُٹھاتے ہیں لیکن اگر کوئی نماز نہ پڑھ رہا ہو تو کیا وہ بھی بیٹھ کر دعا کے لئے ہاتھ اُٹھا سکتا ہے۔؟ یا یہ بدعت ہے۔؟ اگر یہ بدعت ہے تو اگر کسی کو مسئلے کا پتہ نہ ہو اور وہ انجانے میں ایسا کر لے تو کیا یہ گناہ میں شمار ہو گا اور اس کا کوئی کفارہ بھی ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز نہ پڑھنے والے پر نمازیوں کے ساتھ ہاتھ اٹھانا ضروری نہیں ہے،لیکن اگر کوئی شخص اٹھا بھی لیتا ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ،یہ بدعت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 2 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ