سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24) عرسوں تعزیہ کے میلوں میں تجارت اور خریدوفروخت کرنا کیسا ہے؟

  • 6481
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1345

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عرسوں تعزیہ کے میلوں او ر دیگر میلوں میں جاکر تجارت اور خریدوفروخت کرنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں کفر وشرک اور بدعت وغیرہ جیسے ناجائز کا م ہوتے ہوں وہاں جانا ہی درست نہیں ہے اور نہ وہاں جاکر خریدوفروخت کرنا چاہئے۔ یہ سب مقامات زورکے ہیں، اور قرآن مجید میں مومنین کے اوصاف میں سے بیان کیا گیا کہ ﴿لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ﴾ مومن وہ لوگ  ہیں جو ناجائز مجلسوں میں نہیں شریک ہوتے ہیں۔  (اخبار اہلحدیث دہلی جلد نمبر ۹ شمارہ نمبر ۲۱ )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 49

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ