سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) ابلیس جن ہے یافرشتہ

  • 584
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1623

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ابلیس فرشتوں میں تھایاکہ پہلے ہی الگ تھا؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔جزاكم الله خيرا

 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

قرآن مجید میں ہے : كَانَ مِنَ الْجِنِّ

’’یعنی ابلیس جنوں سے تھا‘‘۔

اس میں دوقول ہیں ۔بعض کہتے ہیں فرشتوں کی ایک جماعت ہے ان کوجن کہتے ہیں ،ابلیس ان سے تھابعض کہتے ہیں زمینی جنوں سے تھا۔پہلے قول کی بناء پرفرشتوں سے تھا۔دوسرے قول کی بناءپرکثرت عبادت کی وجہ سے فرشتوں سے ملادیا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص178 

محدث فتویٰ 

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ