سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) اگر کنویں کا سارا پانی نکالنا مشکل ہو تو کیا کیا جائے؟

  • 5581
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1231

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم لوگ حنفی مذہب کے ہیں، لہٰذا فقہ کی کتابوں سے بتائیں کہ اگر کنویں کا سارا پانی نکالنا مشکل ہو تو کیا کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں  امام محمد کے قول پر عمل کرلیا جائے، وہ کہتے ہیں کہ دو سو ڈول لازمی طور پر  نکالے جائیں اور اگر تین سو ڈول نکالیں تو بہتر ہے اورفتوے اسی روایت پر ہے۔ شاہ عبدالعزیز صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ملتقی الابحر میں  ایسا ہی فتوی دیا ہے اور در مختار میں  بھی ایسا ہی ہے۔ واللہ اعلم۔


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ