سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(20) جو کوئی السلام علیکم سے نارض ہوئے..الخ

  • 5527
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1472

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو کوئی السلام علیکم سے نارض ہوئے اور سلام کرنے والے کو بد کہےوہ کیسا ہے، جواب کتب معتبرہ سے زبان اردو میں  تحریر  فرمادیں اور جو عبارت کتاب کی ہو اس کا ترجمہ بھی کریں تاکہ عوام کو نفع ہو۔ بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ہے کہ سلام  علیک طریہ مسلوکہ مرضیہ جمیع انبیاء مرسلین  ﷺ کا پایا گیا ہے اور جاری رہا اور جاری رہے گا تو جو شخص اس کوبُرا جانے و استخفاف و اہانت اس کی کرے وہ فاسق ہے بلکہ خارج ہے دائرہ اسلام سے۔ قال [1] اللہ تعالیٰ ومن یشاقق الرسول من بعد ماتبین لہ الھدی و  یتبع غیر سبیل المؤمنین نولہ ما تولی و نصلہ جہنم و ساعت مصیرا الایۃ استخفاف الشریعۃ و استہانتہا کفر کذا فی العقائد والفقہ، اور فصول عمادیہ اور فتاویٰ عالمگیری اور بحرالرائق میں  لکھا ہے ، من [2] لم یرض بسنۃ من سنن المرسلین فقد کفر اور بحر الرائق میں  لکھا ہے یکفر[3] باستخفاف سنۃ من السنن انتہی کلامہ

خلاف پیمبر کسے راہ گزید ....... کہ ہرگز بمنزل نخواہد رسید

فاعتبروا یااولی الالباب                                                                                            طالب حسنیین سید محمد نذیر حسین



[1]    اور جو ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد بھی رسول کی نافرمانی کرے اور مسلمانوں کے رستہ کےعلاوہ کوئی اور راستہ تجویز کرے، تو جدھرجاتا ہے جائے، ہم اسےجہنم میں  جھونک دیں گے اور وہ بدترین جگہ ہے۔ اور شریعت کی توہین اور استخفاف کفر ہے۔

[2]   رسولوں کی کسی سنت سے راضی نہ ہونا کفر ہے۔

[3]    پیغمبر کی سنت کا استخفاف کرنےسے آدمی کافر ہوجاتا ہے۔


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ