سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(834) وہ ہم کو اپنی نیت سے تنگ کرتے ہیں لیکن ہم..الخ

  • 5401
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1040

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ صاحب ہمارے ایک عزیز ہیں ۔ وہ ہم کو اپنی نیت سے تنگ کرتے ہیں لیکن ہم بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں ان کے لیے لیکن ہم اللہ سے ڈرتے ہیں ۔ تو اس کی کوئی وضاحت کریں ہمیں کوئی وظیفہ لکھ دیں؟ یا کوئی دھاگہ کے اوپر اللہ کا کلام لکھ دیں جس سے ان کا دل پھر جائے ۔ جب ہم نہیں انہیں تنگ کرتے تو وہ ہمیں کیوں تنگ کرتے ہیں اس مسئلے کی بہت بہت اچھی طرح مکمل طور پر وضاحت کریں ؟   


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کو کھلائو پلائو ان کی خوب دعوتیں کرو {صِلْ مَنْ قَطَعَکَ} [جو آدمی تجھ سے رشتہ توڑے تو اس سے جوڑ] پر خوب عمل کرو اور ’’اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْہِ بِمَا شِئتَ‘‘ پڑھتے رہو نیز {اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ہِیَ أَحْسَنُ} کا نمونہ بنے رہو ان شاء اللہ وہ {کَأَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ}1 [جواب میں وہ کہہ جو اس سے بہتر ہو پھر تو دیکھ لے کہ تجھ میں اور جس میں دشمنی تھی گویا دوست ہے قرابت والا]  کا مصداق بنے گا۔      

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب


[حم السجدۃ ۳۴ پ۲۴]

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 527

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ