سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(657) کیا بھینسے کی قربانی جائز ہے ؟

  • 5024
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1356

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بھینسے کی قربانی جائز ہے ؟ اور یہ بھی وضاحت فرمائیں گھوڑے کی قربانی جائز ہے؟ جبکہ شریعت میں گھوڑا حلال ہے۔  (محمد عثمان ، چک چٹھہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بھینس اور گھوڑے کی قربانی قرآن و سنت سے ثابت نہیں۔ کسی جانور کے حلال ہونے سے اس کی قربانی کے جواز پر استدلال درست نہیں۔دیکھئے ظبی و ہرن حلال ہے جبکہ اس کی قربانی درست نہیں۔   ۱۰؍۱؍۱۴۲۴ھ


 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 652

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ