سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(563) حرم کا اس سے صحیح مفہوم کیا ہے؟

  • 4931
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1308

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محرم کا معنی ہم نے ہر جگہ یہی پڑھا ہے کہ جس سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو۔ کیا محرم کا یہ مفہوم درست ہے؟ محرم کا اس سے صحیح مفہوم کیا ہے؟      (وقار علی ، لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ معنی صحیح نہیں، کیونکہ ایک عورت کا دوسری عورت کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے ۔ خواہ اجنبی ہو، حالانکہ ہر ایک عورت ہر دوسری عورت کے لیے محرم نہیں۔ اسی طرح ایک مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔ حالانکہ ہر مرد ہر مرد کے لیے محرم نہیں۔ باقی محرم کی تعریف کتاب و سنت سے تو وہ مجھے معلوم نہیں۔                                          ۶ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 475

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ