سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(167) نمازِ تہجد کا رمضان مبارک میں پڑھنا

  • 4598
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1620

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازِ تہجد کا رمضان مبارک میں پڑھنا اور باجماعت ادا کرنا سنت ہے یا بدعت؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ تہجد اور تراویح ایک ہی ہے۔ چنانچہ رسالہ ’’ اہل حدیث کے امتیازی مسائل‘‘ میں ہم نے اس پر مفصل بحث کی ہے۔ تراویح، تہجد جب ایک ہوئی تو رمضان میں قیام جماعت ادا کرنا بھی ثابت ہوگیا۔ کیونکہ تین روز رمضان میں رسول اللہﷺ نے باجماعت قیام کیا ہے۔ پھر فرض ہونے کے خوف سے ترک کردیا۔ چنانچہ مسلم شریف میں حدیث ہے۔ اب چوں کہ فرض ہونے کا خوف نہیں۔ اس لیے باجماعت پڑھنا مسنون ہے۔  عبداللہ امرتسری

(فتاویٰ اہل حدیث ص ۲۸۹، ۲)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 254

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ