سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) سننے میں آیا ہے کہ نماز تہجد بارہ رکعت اس طرح پڑھنی چاہیے..الخ

  • 4595
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1395

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگوں سے سننے میں آیا ہے کہ نماز تہجد بارہ رکعت اس طرح پڑھنی چاہیے کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص بارہ مرتبہ، دوسری میں گیارہ مرتبہ تیسری میں دس مرتبہ علی ہذا القیاس ہر رکعت میں ایک دفعہ کم کرتے جانا چاہیے۔ کیا نماز تہجد کا یہ طریقہ مسنون ہے؟ اور جو اس کے خلاف آٹھ رکعت پڑھے اور جو سورۃ چاہے پڑھے اس کی نماز ادا ہو جاتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز تہجد کی آٹھ رکعت ہے۔ وتر سمیت گیارہ کسی صورت کی تخصیص نہیں ہے۔ فَاقْرَٗوْا مَا تَیَسَّرَ الْقُراٰن۔  (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۵۲۶)



فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 252

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ