سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تحیۃ المسجد پڑھے بغیر مسجد میں بیٹھنا

  • 418
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 615

سوال

سوال: السلام علیکم  اگر ہم مسجد میں داخل ہوئے لیکن تحیتہ المسجد پڑھے بغیر بیٹھ گئے اور ارادہ یہ کیا کی پانچ دس منٹ بعد پڑھ لیں گے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے.؟؟  والسلام

جواب: تحیۃ المسجد کی نماز بیٹھنے سے پہلے کی نماز ہے لہذا بیٹھنے سے پہلے یہ نماز پڑھیں۔
عن أبي قتادة السلمي : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " إذا دخل أحدكم المسجد فليركع ركعتين قبل أن يجلس " . رواه البخاري ( 433 ) ومسلم ( 714 ) .
سوال : كيا اگر امام يا مقتدى فجر كى سنتيں گھر ادا كر كے آئے تو مسجد ميں تحيۃ المسجد ادا كرے گا؟
الحمد للہ :
اگر تو واقعہ ايسا ہى ہو جيسا سوال ميں بيان ہوا ہے تو اس كے مشروع ہے كہ جب وہ مسجد ميں داخل ہو تو بيٹھنے سے قبل تحيۃ المسجد ادا كرے، اور امام كو چاہيے كہ وہ نماز كى اقامت كا كہے، تو وہ تحيۃ المسجد كا محتاج نہيں رہے گا، كيونكہ اس سے فرضى نماز كافى ہو جائيگى.
اور اسى طرح جب مسجد ميں آئے اور نماز كھڑى ہو چكى ہو تو وہ بھى تحيۃ المسجد نہيں ادا كرے گا.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے..
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 672 ).

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ