سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

’’الموسوعۃ الحدیثیہ‘‘میں حدیث کی تلاش کا طریقہ

  • 383
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 4110

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

’’الموسو عۃ الحدیثیہ ‘‘میں حدیث کس طرح تلاش کرتے ہیں،کیا پورا عربی متن لکھنا پڑتا ہے یا کچھ کلمات۔ میں پورا عربی متن لکھتا ہوں تو نتائج صفر آتے ہیں ۔ اس کی وضاحت کر دیں کہ کس طرح حدیث تلاش کی جائے؟۔ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آپ حدیث  کا ایسا لفظ لکھیں جو عام الفاظ سے منفرد ہو اور کوشش کریں کہ اسم ہو کیونکہ افعال کے نتائج عموما زیادہ آتے ہیں۔ الفاظ کم سے کم لکھیں کیونکہ بعض اوقات روایات میں الفاظ کا اختلاف ہوتا ہے تو آپ کے پاس جو روایت ہے، اگر اس میں ایک عدد واؤ بھی زائد ہوئی تو وہ حدیث سرچ میں نہیں آئے گی اور حدیث کی کتب میں ایک ہی روایت میں اس قسم کے اختلافات تو کثرت سے ہوتے ہیں کہیں قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے تو دوسری کتاب میں اس کی جگہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتا ہے۔

پس کوشش کریں کہ ایک ہی لفظ یا زیادہ سے زیادہ دو لفظ یا تین لفظ لکھیں۔اور وہ اسم ہو اور قلیل الاستعمال ہو۔

یا پھر فعل ذکر کریں اور اگر فعل یا اسم کے ساتھ پہلے واؤ موجود ہو تو اس کو بھی لکھیں۔

وباللہ التوفیق

فتویٰ کمیٹی


محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ