سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) اگر مقلد کی یہ تعریف ہے کہ وہ قول امام کو بلا دلیل کے مان لیں..الخ

  • 3610
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1672

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر مقلد کی یہ تعریف ہے کہ وہ قول امام کو بلا دلیل کے مان لیں تو صاحبین اور بعض دیگر حنفیہ علماء نے حضرت امام سے کیوں اختلاف کیا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واقعی سوال قابل غور ہے۔مقلدین اس کے جواب میں کہ صاحبین خود مجتہد  فی المذہب تھے اس لئے ان کو اختلاف کرنے کا حق تھا۔اس مسئلے کی تفصیل ہمارے رسالہ تقلید شخصی اور  سلفی میں ملتی ہے۔(فتاوی ثنائیہ صفحہ 98)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 ص 141

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ