سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(20) قرآن مجید کی کن کن آیات کا جواب دینا ضروری ہے۔؟

  • 3499
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 2572

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کی کن کن آیات کا جواب دینا ضروری ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید پڑھنے والا سورۃ والتین کے آخر یہ کہے۔

بلي وانا علي ذالك من الشاهدين

او ر سورۃ اعلیٰ میں      

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى

پڑھے تو

سبحان ربي الاعلي

کہے مگر یہ جواب ضروری نہیں۔اور مقتدی جب سنے تو اس کے متعلق کہیں زکر نہیں آیا جو کہتے ہیں۔کہ مقتدی بھی جواب دے۔وہ  قیاس  سے کام لیتے ہیں۔آپ ﷺ نے جب سورۃ الرحمٰن پڑھی۔تو صحابہ خاموش ہوکر سنتے رہے۔آپ ﷺ نے فرمایا۔جب تم سے بہتر  جواب دیتے تھے۔جب میں

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

پڑھتا تو کہتے۔

لا بشئ من نعمك ربنانكذب لك الحمد ولك الشكر

توضیح۔

جو مقتدی بھی جواب دیتے ہیں۔وہ قیاس نہیں بلکہ فعلی حدیث پر عمل ہے۔(سعیدی

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 12 ص 122

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ