سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(58) اگر زمیندار کاشتکاری کے لیے کچھ مزدوروں کو زمین پر لگا دے، تو کیا ان کی مزدوری عشر سے وضع کر سکتا ہے-

  • 3126
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 972

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر زمیندار کاشتکاری کے لیے کچھ مزدوروں کو زمین پر لگا دے، تو کیا ان کی مزدوری عشر سے وضع کر سکتا ہے، اسی طرح اخراجات وغیرہ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 مزدور دو طرح کے ہیں ، ایک وہ جو کھیتی کے لیے لازمی ہیں، جیسے لوہار، ترکھان وغیرہ ان کے بغیر تو کھیتی کا کام تو ہو ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ اکثر ہل جواء بنانے اور ان کو درست کرنے کی ضرورت رہتی ہے، ان کو اجرت کو ایسا ہی سمجھنا چاہے، جیسے ہل جواء وغیرہ اجرت دے کر جائے یا جیسے بیل وغیرہ خرید لے، یہ اشیاء چونکہ کھیتی میں داخل ہیں، اس لیے عشر دینے کے وقت اجرت نہ کاٹی جائے، ان کے علاوہ مزدوروں کی اجرت کاٹی جا سکتی ہے، دیگر اخراجات بھی جو کھیتی کو لازم نہ کاٹیں۔ باقی کاٹ سکتے ہیں۔ (تنظیم اہل حدیث جلد نمبر ۱۸ شمارہ نمبر ۲)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 143

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ