سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(483) تورک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

  • 2768
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1350

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تورک کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ نبی a جب بیمار ہوئے تو اس وقت تورک کرتے تھے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تورک کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمازی آخری قعدہ میں اپنے دائیں قدم کو کھڑا کرلے اور بائیں قدم کو دائیں پنڈلی کے نیچے سے نکال کر زمین پر بیٹھ جائے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ: ’’ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوگئے تو اس وقت تورک کرتے تھے۔‘‘ ان لوگوں سے ان کے اس دعویٰ کی دلیل طلب فرمائیں، مجھے تو کوئی ایسی بات معلوم نہیں۔

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ