سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(420) دوران حیض قرآن مجید پڑھانا

  • 2705
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1412

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مدرسے کی معلمہ کے لئے دوران حیض قرآن مجید پڑھانا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طالبہ اور معلمہ کے لئے حیض کی حالت میں بوقت ضرورت،مثلاً تعلیم و تعلم کی غرض سے یا اسے بھول جانے کے اندیشے وغیرہ کی وجہ سے قرآن مجید پڑھنا اور پڑھانا جائز ہے۔ (مجموع فتاوى ورسائل الشيخ محمد صالح العثيمين - المجلد الحادي عشر - باب الحيض)

اگر بھول جانے کا اندیشہ ہو تو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے نزدیک حائضہ کے لئے قرآن مجید پڑھنا واجب ہے۔کیونکہ(ما لا يتمّ الواجب إلاّ به فهو واجب ) جس کے بغیر واجب مکمل نہ ہوتا ہو وہ چیز بھی واجب ہے۔ (مختصرا من الموسوعة الفقهية)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ