سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) برتن کو کتا چاٹ جائے تو یہ ناپاک ہو جائے گا اور اسی طرح اگر بلی چاٹ جائے تو بھی کیا یہ صحیح ہے

  • 2698
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2602

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک کتاب میں لکھا ہے کہ جس طرح کسی برتن میں کتا کھا جائے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے، اسی طرح اگر بلی کھا جائے تو وہ برتن بھی ناپاک ہو جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 غلط ہے بلی کے کھانے سے برتن ناپاک نہیں ہوتا، یہ الگ بات ہے، اگر جی نہ چاہے تو نہ کھائیے برتن صاف کرنا ہو تو کر لیجئے، مگر کتے کے حکم میں نہیں ہے۔ (بلکہ حدیث سے تو یہ ثابت ہے کہ بلی کے کھانے سے اس کا بقیہ کھانا بھی ناپاک نہیں ہوتا۔) یہ لکھنے والا غلط لکھ گیا ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۳، شمارہ نمبر ۴۵)
(الجواب صحیح : علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان)

هٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃ جلد 1 ص 26

 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ