سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(09) دودھ شربت وغیرہ میں ناپاکی گر جائے تو کیا حکم ہے؟

  • 2695
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2304

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر دس یا پندرہ یا بیس سیر دودھ یا شربت یا گھی گرم شہد میں ناپاکی پڑ جائے تو کیا سب خراب تصور ہو گا یا کیسے کیا جائے۔ قرآن و حدیث سے جواب دیا جائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے اگر گھی گرم میں چوہا پڑ جائے تو اس کے نزدیک نہ جائو، چنانچہ حدیث شریف کے الفاظ یہ ہیں:
«وان کان مائعاً فلا تقربوہ» (ابو داؤد شریف)
’’اگر پگھلا ہوا (گھی ہو) تو اس کے نزدیک نہ جاؤ، یہی حکم شربت اور دودھ کا ہے۔‘‘(فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۳۰۱)
(الجواب صحیح: علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان)

هٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃ جلد 1 ص 24

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ