سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(121) پانی کے بغیر طہارت حاصل کرنا

  • 26133
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 870

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پانی کے بغیر بھی نجاست سے طہارت حاصل ہوسکتی ہے؟ کیا ڈرائی کلین سے کوٹ وغیرہ پاک ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ازالۂ نجاست ، عبادت مقصود نہیں ہے بلکہ ازالۂ نجاست سے مقصود یہ ہے کہ نجس اور ناپاک چیز کو دور کر دیا جائے لہذا اسے جس چیز کے ساتھ بھی دور کیا جائے، وہ دور ہو جائے اور اس کا نشان بھی ختم ہو جائے تو وہ اس چیز کے لیے مطہر ہوگی، خواہ وہ پانی ہو یا پٹرول یا کوئی بھی دوسری چیز جس سے عین نجاست زائل ہو جائے تو اس سے اسے طہارت حاصل ہو جائے گی ، حتی کہ راجع قول کے مطابق جسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے بھی ترجیح دی ہے، اگر نجاست دھوپ یا ہوا سے زائل ہو جائے تو اس سے جگہ پاک ہو جائے گی کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا عین نجاست ناپاک ہے، جب یہ موجودگی ہو گی تو اس کی وجہ سے جگہ ناپاک ہو گی اور جب یہ نجس چیز زائل ہو جائے گی تو جگہ اپنی اصل طہارت کی طرف لوگ آئے گی ۔ لہذا ہروہ چیز جس سے عین نجاست اور اس کا نشان زائل ہو جائے ، وہ اس کے لیے مطہر ہے البتہ اس کے رنگ کی وجہ سے ایسا نشان جسے زائل نہ کیا جاسکتا ہو، قابل معافی ہے لہذا اس تفصیل کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ڈرائی کلین جس سے کوٹ وغیرہ صاف کیے جاتے ہیں، اگر اس سے نجاست زائل ہو جائے تو اس سے بھی کپڑے پاک ہو جائیں گے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ192

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ