سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(785) کیا ہرجمعرات بعد از نمازِ مغرب ’’سورۂ دُخَانٌ‘‘ پڑھنے کی کوئی فضیلت ثابت ہے؟

  • 25900
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1154

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جمعرات کو بعد از نمازِ مغرب ’’سورۂ دُخَانٌ‘‘ پڑھنے کی کوئی فضیلت احادیث سے ثابت ہے۔ (ایک سائل ) (۱۲ مارچ ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس موضوع کی چار روایات امام قرطبی نے بیان فرمائی ہیں۔ لیکن ان میں بعد از مغرب کی تخصیص نہیں بلکہ مطلقاً رات کا ذکر ہے۔ اور ایک روایت میں ’لَیْلَةَ الْجُمُعَةَ، اور ’یَوْمِ الْجُمُعَةَ‘ کے الفاظ بھی ہیں۔ (تفسیر قرطبی:۱۲۵/۱۶)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:544

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ