سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(739) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کتنی عمر میں وفات پائی؟

  • 25854
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 4208

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضورﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ نے کتنی عمر میں وفات پائی؟ (سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا  بنت رسول اللہﷺ کی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے۔

ابوجعفر باقر کا کہنا ہے : آپﷺ کی عمر ۳۵ سال تھی اور کعبہ زیر تعمیر تھا۔ جب فاطمہ رضی اللہ عنہا  پیدا ہوئی اور عبید اللہ بن محمد بن سلیمان بن جعفر ہاشمی کا قول ہے: آپﷺ کی عمر۲۱ سال تھی جب فاطمہ رضی اللہ عنہا  کی ولادت ہوئی۔ بعثت سے ایک سال یا کچھ زیادہ عرصہ پہلے ولادت ہوئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  سے قریباًپانچ سال بڑی تھیں۔ ۲ھ اوائل محرم میں حضرت علی رضی اللہ عنہ  سے ان کا نکاح ہوا۔اور تاریخ وفات بقول واقدی منگل کی رات ۳ رمضان المبارک ۱۱ ہجری ہے۔ (الاصابة لابن حجر:۴/ ۳۶۵)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:522

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ