سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(830) بیس رکعت تراویح پڑھنے والوں کے پیچھے آٹھ رکعت تراویح

  • 24839
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 576

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھتا ہے لیکن بعض مجبوریوں کے باعث بیس رکعت تراویح پڑھنے والوں کے پیچھے آٹھ رکعت تراویح پڑھتا ہے حل طلب مسائل درج ذیل ہیں:

۱۔         اپنی مجبوری کے باعث اس کو ایسا کرنا صحیح ہے؟

۲۔        وہ شروع کی آٹھ رکعت باجماعت ادا کرے یا اخیر کی یا درمیان میںجہاں سے چاہے جماعت میں شامل ہو کر آٹھ پوری کرلے؟

۳۔        کیا وہ اپنی مجبوری کے باعث جماعت چھوڑ کر تنہا کسی طرف اپنی الگ تراویح ادا کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بوقتِ ضرورت مرقوم تمام امور کا جواز ہے۔ البتہ الگ پڑھنے کی صورت میں بہتر ہے گھر جا کر پڑھے کیونکہ نفلی نماز گھر میں پڑھنا افضل ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:704

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ