سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) حٰوض کوثر صرف محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو گا یا دوسرے انبیاء کا بھی؟

  • 2350
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1941

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حوضِ کو ثر صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ہو گا ؟ یا دوسرے انبیاء علیہم السلام اجمعین کے بھی ہوں گے ؟

____________________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوضِ کو ثرکاذکر تو کتاب و سنت میں موجود ہے، جس میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔ البتہ ہر نبی   کے حوض ہونے کا ذکر بھی بعض روایات میں موجود ہے مگر ان کی اسانیدکمزور ہیں تفصیل کے لیے دیکھیں : فتح الباری (۱۱؍۴۶۷)

سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کا ایک حوض ہے اور انبیاء آپس میں فخر کریں گے کہ کس کے حوض پر زیادہ لوگ آتے ہیں ، مجھے اُمید ہے کہ میرے حوض پر آنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی۔ (صحیح جامع الترمذي، ابواب صفة القيامة، باب صفة الحوض الصحيحة: 1489)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ