سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) نماز میں قرآنی دعائیں پڑھنا

  • 2343
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1654

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز کے آخری تشہد میں کوئی بھی قرآنی دعا پڑھی جاسکتی ہے۔؟ اور اگر ظہر لیٹ پڑھنے کی وجہ سے فرض سے پہلے والی سنتیں اگر بعد میں پڑھ لی جائیں تو کوئی حرج تو نہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں ! نماز کے آخری تشہد میں آپ قرآن و حدیث میں وارد کوئی بھی دعا پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کی ظہر کی پہلی سنتیں رہ گئی ہیں تو انہیں فرضوں کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں ،اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ